راولپنڈی: نوجوانوں پر تشدد میں ملوث ملزم بلال عباس سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد اور راولپنڈی میں نوجوانوں کے ساتھ تشدد اور غیر انسانی سلوک کے واقعات میں ملوث مرکزی ملزم بلال عباس کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ واقعہ راولپنڈی میں پیش آیا، جہاں ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی تھی۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق سی سی ڈی کی ٹیم نے ملزم بلال عباس کو گرفتار کرنے کے لیے راولپنڈی کے ایک علاقے میں چھاپہ مارا۔ اس دوران ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران بلال عباس شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ فائرنگ رکنے کے بعد لاش کو قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم بلال عباس جڑواں شہروں میں سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر 16 مقدمات درج تھے۔ ان مقدمات میں اغوا، تشدد، دھمکیاں اور شہریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک جیسے الزامات شامل تھے۔

پنجاب میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں 8 خطرناک گینگز کا خاتمہ

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر بلال عباس کی جانب سے نوجوانوں پر بدترین تشدد اور تضحیک آمیز سلوک کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جس کے بعد عوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا اور پولیس پر فوری کارروائی کے لیے دباؤ بڑھ گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter