راولپنڈی: شہری پر تشدد کے واقعے میں پولیس ملازم سمیت 6 ملزمان گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی کے علاقے گوالمنڈی میں ایک شہری کو برہنہ کرکے زنجیروں میں باندھنے اور تشدد کرنے کے سنگین واقعے کے بعد پولیس نے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں ایک پولیس ملازم بھی شامل ہے۔

latest urdu news

مقدمے کی تفتیش انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت انسپکٹر انوسٹی گیشنز سٹی سرکل عامر خالد کو سونپی گئی ہے۔

واقعے کے مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ کے ساتھ ساتھ حبس بے جا میں رکھنے اور برہنہ کر کے ویڈیو بنانے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ گرفتار ملزمان میں یاسر خان، ملک جنید ظہیر، فیصل مسیح، ثمر عباس، روحیل اور رب نواز عرف ننھا شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق یاسر خان نیشنل پولیس فاؤنڈیشن میں تعینات ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے گرفتار ملزمان کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے۔ پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا کہ ملزمان نے شہری کو برہنہ کر کے زنجیروں میں باندھا اور تشدد کیا۔ عدالت نے ملزمان کو دوبارہ تفتیش مکمل کرنے کے بعد 31 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: بااثر ملزمان کے ممکنہ فرار پر نیب کا سپریم کورٹ سے رجوع

اس واقعے نے پولیس کے اندر نگرانی کے نظام اور عوامی تحفظ کے اقدامات پر سوالات اٹھا دیے ہیں، جبکہ انسداد دہشت گردی کی ٹیم علاقے میں مزید سرچ آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ کسی اور ممکنہ خطرے کو بروقت ختم کیا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter