راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ، خطرناک اشتہاری ملزم ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی میں پولیس مقابلے کے دوران زعفران عرف علی باغی مارا گیا، دو ساتھی فرار، گرفتاریاں جاری

راولپنڈی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک خطرناک اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، سی سی ڈی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، تاہم ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس کے جواب میں پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔

latest urdu news

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت زعفران عرف علی باغی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ریکارڈ یافتہ تھا اور طویل عرصے سے قانون کو مطلوب تھا۔

واقعے کے بعد سینئر پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور حالات کا جائزہ لیا۔ سی سی ڈی کے ایس ایس پی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ راولپنڈی سمیت ملک بھر میں پولیس ان دنوں اشتہاریوں اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہی ہے، تاکہ شہریوں کو امن و تحفظ کی فضا فراہم کی جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter