526
حکومت نے اعلان کیا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں نئے سال سے ایک ہی وقت اذان اور باجماعت نماز کے اوقات نافذ کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بتایا کہ جڑواں شہروں میں نماز کے یکساں اوقات یکم جنوری 2026 سے نافذ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے گزشتہ دور وزارت میں اس حوالے سے تقریباً مکمل کام کر لیا گیا تھا۔
سردار محمد یوسف نے مزید کہا کہ وہ لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے علما کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں تاکہ ملک بھر میں یکساں نماز کے اوقات کو ترتیب دیا جا سکے۔ جڑواں شہروں کے بعد دیگر شہروں میں بھی یکساں اذان اور باجماعت نماز کے نفاذ کا منصوبہ جاری ہے۔
