راولپنڈی میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان، طلبہ آن لائن رزلٹ چیک کرسکتے ہیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ (سالانہ امتحان 2025) کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ طلبہ اپنا رزلٹ تین مختلف ذرائع سے آن لائن یا آف لائن چیک کرسکتے ہیں۔

اس سال پہلی پوزیشن اریج شفقت حیات نے 1148 نمبرز کے ساتھ حاصل کی، جو پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ کی طالبہ ہیں۔ دوسری پوزیشن اسی کالج کی عائشہ مشتاق نے 1139 نمبرز کے ساتھ حاصل کی، جبکہ تیسری پوزیشن ایمان فاطمہ نے رائل کالج آف سائنسز فار گرلز چکوال سے 1138 نمبرز لے کر حاصل کی۔

latest urdu news

نتائج کے مطابق مجموعی کامیابی کا تناسب 54.12 فیصد رہا، جس میں طالبات نے واضح برتری حاصل کی۔ طالبات کی کامیابی کی شرح 62.4 فیصد رہی جبکہ مرد طلبہ کی کامیابی کی شرح صرف 39.87 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رزلٹ چیک کرنے کے طریقے:

  • ویب سائٹ کے ذریعے: طلبہ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.biserawalpindi.edu.pk پر جا کر اپنا رول نمبر درج کرکے نتیجہ معلوم کرسکتے ہیں۔
  • ایس ایم ایس کے ذریعے: اگر ویب سائٹ دستیاب نہ ہو تو طلبہ اپنا رول نمبر 800296 پر SMS کے ذریعے بھیج کر نتیجہ حاصل کرسکتے ہیں۔
  • گزیٹ کے ذریعے: نتائج کا گزیٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر PDF کی صورت میں دستیاب ہوگا، جبکہ بورڈ آفس سے پرنٹ شدہ گزیٹ بھی خریدا جا سکتا ہے۔
شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter