راولپنڈی میں گیس لیکج دھماکا، 5 افراد جھلس کر زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عزیز آباد میں گھر میں گیس لیکج کے بعد دھماکا، آگ بھڑکنے سے 5 افراد زخمی، دیوار منہدم، ریسکیو آپریشن جاری

راولپنڈی کے علاقے عزیز آباد جھنڈا چیچی میں آج صبح ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث شدید دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور 5 افراد بری طرح جھلس کر زخمی ہو گئے۔

latest urdu news

ریسکیو 1122 کے مطابق، دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ مکان کی ایک دیوار منہدم ہو گئی، جبکہ اندر موجود افراد کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سوئی گیس کا عملہ بھی موقع پر پہنچا اور گیس لائن کی بندش اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے علاقے میں گیس پریشر کا مسئلہ درپیش تھا، جس کے باوجود متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی حفاظتی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ دھماکے کی مکمل نوعیت اور ذمہ داری کے تعین کے لیے تحقیقاتی عمل جاری ہے۔

یاد رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں گیس لیکج کے واقعات ماضی میں بھی جانی نقصان کا باعث بن چکے ہیں، جن سے بچاؤ کے لیے بروقت احتیاطی تدابیر اور گیس لائنوں کی چیکنگ ناگزیر ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter