1.1K
راولپنڈی، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی نے میٹرک کے پہلے سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی اوور آل ٹاپ تھری پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے نام بھی منظر عام پر آ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق:
- پہلی پوزیشن محمد عثمان نے حاصل کی، جن کا رول نمبر 920738 ہے۔ انہوں نے 1200 میں سے 1188 نمبر حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی۔
- دوسری پوزیشن بسمہ علی کے حصے میں آئی، جن کا رول نمبر 113530 ہے اور انہوں نے 1177 نمبر حاصل کیے۔
- تیسری پوزیشن مریم شہزادی نے حاصل کی، جن کا رول نمبر 150056 ہے۔ انہوں نے 1175 نمبر حاصل کیے۔
بورڈ حکام کے مطابق پوزیشن ہولڈرز کی باقاعدہ تقریب جلد منعقد کی جائے گی، جس میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا جائے گا۔