راولپنڈی: 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی ضمانت بحال، وارنٹ گرفتاری منسوخ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے ہیں۔ عدالت نے فرد جرم کی کارروائی کو چیلنج کرنے کی درخواست بھی خارج کر دی۔

latest urdu news

علیمہ خان اپنے وکیل فیصل محمود ملک کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں، جہاں جج امجد علی شاہ، سرکاری پراسیکیوٹر ظہیر شاہ اور وکلاء صفائی موجود تھے۔ مقدمے کے آٹھ گواہان بھی عدالت کے احاطے میں موجود تھے۔

دوران سماعت علیمہ خان کی جانب سے فرد جرم کی کارروائی کو چیلنج کرنے کی درخواست دائر کی گئی، جس میں وکیل نے کہا کہ قانون کے مطابق فرد جرم کے وقت ملزم کی موجودگی اور دستخط ضروری ہیں، اور ملزمہ و وکلاء کو فرد جرم کے بارے میں میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا۔

سرکاری پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ فرد جرم قانونی طور پر درست طریقے سے عائد کی گئی، اور ملزمہ و وکلاء جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، جبکہ دو ماہ تک کسی نے فرد جرم کی کارروائی چیلنج نہیں کی۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد علیمہ خان کی ضمانت بحال کی اور گزشتہ سماعت پر تاخیر سے پہنچنے پر جاری عدالتی احکامات واپس لے لیے۔ گزشتہ سماعت میں علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کیے گئے تھے اور توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

مقدمے کا ٹرائل جاری ہے اور سرکاری گواہان کے بیانات ریکارڈ ہونا شروع ہو چکے ہیں، جبکہ عدالت نے تمام فریقین کو ہدایت کی کہ قانونی کارروائی کے دوران ضابطہ اخلاق اور قانونی تقاضوں کا مکمل خیال رکھا جائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter