سمجھ نہیں آئی کہ صدر مملکت نے تاحیات استثنیٰ کیوں لیا: رانا تنویر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر نے ستائیسویں ترمیم میں صدر مملکت کو تاحیات استثنیٰ دیے جانے پر سوال اٹھا دیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں سماء سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ سرکاری عہدے پر رہتے ہوئے صدر، وزیراعظم اور وزراء کو استثنیٰ حاصل ہونا بالکل درست ہے، لیکن صدر مملکت کو تاحیات استثنیٰ نہ لینا زیادہ بہتر ہوتا۔

latest urdu news

انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت کو استثنیٰ نہیں لینا چاہیے تھا اور سمجھ نہیں آتی کہ انہوں نے تاحیات استثنیٰ کیوں لیا۔

رانا تنویر نے واضح کیا کہ وزیراعظم اور وزراء کو بھی اپنے کام کے دوران کچھ نہ کچھ استثنیٰ حاصل ہے تاکہ وہ بار بار عدالتوں کے چکر نہ لگائیں، لیکن صدر مملکت کے لیے تاحیات استثنیٰ لینا غیر ضروری لگتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter