عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں لیکن آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے ممکن نہیں، رانا ثنااللہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے، مگر موجودہ مالیاتی حالات اور آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو رہا۔

latest urdu news

رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کے پروجیکٹس کے بعد ملک میں اقتصادی بحران آیا، 2017 میں مہنگائی کی شرح 3 فیصد تھی جو صرف چار سال میں 40 فیصد تک پہنچ گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کے مکمل ہونے کے بعد ہی عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے گا۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک کی ترقی اور عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے ماضی میں ملک کو نقصان پہنچایا، ان کا حساب بعد میں بھی لیا جا سکتا ہے، لیکن موجودہ حالات میں ملک کی بہتری پر کام کرنا ضروری ہے۔

رانا ثنااللہ نے ہری پور ضمنی الیکشن کے نتائج پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ اگرچہ ن لیگ کی کامیابی پر خوشی ہوئی، مگر یہ بھی حیران کن تھا کہ وزیراعلیٰ کی ہری پور میں مہم کے دوران دھمکیاں، جھوٹے مقدمات اور نفرت انگیز رویے سامنے آئے، جس کا نتیجہ بہتر نہیں نکلتا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter