رانا ثنااللہ کی پی ٹی آئی سے اپیل، یوم آزادی پر احتجاج کی کال واپس لیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی سے کہا ہے کہ وہ 14 اگست کے دن احتجاج کی کال واپس لے لیں تاکہ قومی جذبہ متاثر نہ ہو۔

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اپیل کی ہے کہ وہ یوم آزادی کے موقع پر احتجاج کی کال واپس لے لیں۔

latest urdu news

رانا ثنااللہ نے کہا کہ 14 اگست پاکستان کے لیے معرکہ حق کی کامیابی کا دن ہے، لہٰذا پارٹی کو چاہیے کہ احتجاج کو یوم آزادی سے ایک دن پہلے یا بعد میں منتقل کرے تاکہ قومی جوش و جذبے کو نقصان نہ پہنچے۔

رانا ثنااللہ نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ نواز شریف ایکسٹینشن کے خلاف ہیں اور 27 ویں آئینی ترمیم ابھی زیر غور ہے، لیکن اس معاملے پر فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔

پی ٹی آئی کا 14 اگست کو ملک گیر مظاہروں پر غور، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کا اعلان

واضح رہے کہ 6 اگست کو سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں پارٹی کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ ملک میں بڑھتے ہوئے فاشزم کے خلاف بھرپور احتجاج کرے۔ یہ پیغام 5 اگست کو پارٹی کے ناکام احتجاج کے بعد منظر عام پر آیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter