عمران خان کا محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانا اپنی پارٹی پر عدم اعتماد ہے: رانا ثنا اللہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ، درحقیقت اپنی ہی جماعت پر عدم اعتماد کے مترادف ہے۔

یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام "دنیا، مہربخاری کے ساتھ” گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کے اندر اتنی بڑی جماعت ہونے کے باوجود کوئی موزوں اپوزیشن لیڈر نہیں ملتا، تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پارٹی قیادت کو اپنی صفوں پر اعتماد نہیں رہا۔

latest urdu news

رانا ثنا اللہ نے یہ بھی واضح کیا کہ حالیہ مری میں ہونے والی میٹنگ بنیادی طور پر ضمنی انتخابات سے متعلق تھی، اور اس کا مقصد موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود اچکزئی کی نامزدگی ایک سیاسی چال سے زیادہ پارٹی کے اندرونی بحران کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ 9 مئی 2023 کے واقعات کی کھل کر مذمت کرے۔ ان کے بقول، اگر اس سانحے پر پارٹی قیادت وقت پر واضح مؤقف اختیار کرتی، تو موجودہ بحران سے بچا جا سکتا تھا۔

عمران خان نے محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ 9 مئی کے کیسز کے فیصلے آنے میں ممکنہ طور پر دو سال لگ سکتے ہیں، لیکن اگر غلطی کا ادراک کر لیا جائے تو اس کا حل بھی ممکن ہو جاتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سیاسی جماعتوں کو خوداحتسابی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوامی اعتماد کی بحالی کی کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے آئینی ترامیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم ملک کے مفاد میں کی گئی تھی، جبکہ 27ویں ترمیم پر تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter