اسلام آباد ، 10 مئی کی صبح پاکستان کی جانب سے کیے گئے بھرپور جوابی حملے "آپریشن بنیان المرصوص” میں مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں بھارتی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمار تھاپا مارا گیا۔
رپورٹ کے مطابق راج کمار تھاپا بھارتی ریاستی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد عناصر کے لیے سہولت کاری کا کردار ادا کر رہا تھا اور کشمیری مسلمانوں کے لیے ایک خوفناک چہرہ بن چکا تھا۔
ذرائع کے مطابق وہ متعدد حساس فوجی اجلاسوں میں بھی شریک ہوتا رہا۔
یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور، اور پٹھان کوٹ کے ائیر بیسز سمیت کئی تنصیبات کو نشانہ بنایا، ساتھ ہی مہاراشٹرا کی بجلی کمپنی پر سائبر حملے سے نظامِ توانائی مفلوج کر دیا گیا اور بھارتی ملٹری سیٹیلائٹس کو بھی غیر فعال کر دیا گیا۔