راجن پور: کچے کے ڈاکوؤں سے 5 مغوی بازیاب، 7 سہولت کار گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راجن پور میں پنجاب پولیس نے کچے کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 5 مقامی افراد کو ڈاکوؤں کے ہاتھوں سے بازیاب کرالیا۔ حکام کے مطابق ڈاکو پانچ افراد کو اغوا کرکے اپنی کمین گاہ کی جانب فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

latest urdu news

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران ڈاکوؤں نے گنے کی فصل میں پناہ لے لی۔ تاہم، پولیس نے ڈاکوؤں کے 7 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا۔

ابھی تک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہیں اور ان کے تعاقب کے لیے آپریشن جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter