محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے، جبکہ بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بعض مقامات پر جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ گرج چمک اور بارش کی توقع ہے۔ چترال، سوات، ملاکنڈ، دیر اور گرد و نواح میں بھی کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم عمومی طور پر خشک رہے گا، تاہم مری، گلیات اور آس پاس کے علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور قدرے سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سردی کی شدت محسوس کی جائے گی۔
زندہ انسان میں پہلی بار سؤر کے جگر کا کامیاب ٹرانسپلانٹ: طب کی دنیا میں اہم پیش رفت
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم پہاڑی علاقوں میں سردی کی لہر برقرار رہی۔