یکم تا 12 ربیع الاول عشرہ رحمت اللعالمینﷺ منایا جائے گا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اعلان کیا ہے کہ رواں اسلامی سال 1447 ہجری کو نبی کریم ﷺ کی 1500ویں ولادت باسعادت کے طور پر منایا جائے گا، جس کے تحت ملک بھر میں یکم تا 12 ربیع الاول "عشرۂ رحمت اللعالمین ﷺ” کے عنوان سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

latest urdu news

وفاقی وزیر کے مطابق اس سلسلے کی سب سے بڑی تقریب "پچاسویں سالانہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس” ہوگی، جس میں اندرون و بیرونِ ملک سے ممتاز مذہبی، سیاسی، سماجی اور سرکاری شخصیات شرکت کریں گی۔ کانفرنس کے موضوعات میں ریاست کی ذمہ داریاں، سوشل میڈیا کا مثبت استعمال اور سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں عصرِ حاضر کے مسائل کا حل شامل ہوں گے۔

وزارت مذہبی امور نے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ضلعی و صوبائی سطح پر سیرت النبی ﷺ کانفرنسز منعقد کریں تاکہ عوام تک سیرت النبی ﷺ کا پیغام زیادہ وسیع پیمانے پر پہنچایا جا سکے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ 11 ربیع الاول کی شب خصوصی محفل نعت منعقد کی جائے گی، جب کہ دیگر تقریبات میں امن، اخوت، رواداری اور سیرت طیبہ ﷺ سے عملی رہنمائی کے پیغامات کو اجاگر کیا جائے گا۔

انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ ان روحانی و فکری محافل میں بھرپور شرکت کریں اور خصوصاً غریبوں، ناداروں اور سیلاب متاثرین کی مدد کو سیرت النبی ﷺ کی عملی پیروی کا ذریعہ بنائیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter