پیر, 2 جون , 2025

کوئٹہ بم دھماکا: قبائلی رہنما اور اسک ابھائی شہید، 7 افراد زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی منگلو میں دھماکے سے قبائلی رہنما عبدالسلام بازئی اور ان کے بھائی شہید، 7 افراد زخمی، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

latest urdu news

کوئٹہ، بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی منگلو میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں دو افراد شہید جبکہ سات زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا قبائلی رہنما عبدالسلام بازئی کو نشانہ بنا کر کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کے بھائی عبدالنافع بازئی موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں اور شہداء کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو ٹیمیں اور پولیس فورس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ دھماکے کی نوعیت کے تعین اور ذمہ داران کی تلاش کے لیے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان طویل عرصے سے دہشت گردی اور بدامنی کا شکار رہا ہے، جہاں اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کے کئی واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں۔ قبائلی رہنماؤں کو اس سے قبل بھی دہشت گردی کا ہدف بنایا جاتا رہا ہے۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی منگلو میں دھماکے سے قبائلی رہنما عبدالسلام بازئی اور ان کے بھائی شہید ہوئے، جب کہ سات افراد زخمی ہو گئے۔ اسی نوعیت کے ایک اور حالیہ واقعے میں کوئٹہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے، جس نے خطے میں سیکیورٹی خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter