کوئٹہ میں زوردار دھماکہ ، 10 افراد شدید زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ ، پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ دھماکہ سریاب روڈ پر علی مدد جتک کے قافلے کے قریب ہوا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک اس دھماکے میں محفوظ رہے، تاہم ایک شخص جاں بحق اور 10 افرادشدید  زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال کے حادثات کے شعبے سے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کے موقع پر ہاکی گراؤنڈ میں جشن فتح کی تقریب منعقد کی جا رہی تھی، جس میں شرکت کے لیے علی مدد جتک ایک ریلی کی صورت میں آ رہے تھے۔

پولیس کے مطابق زوردار دھماکے کے بعد ہاکی گراؤنڈ میں ہونے والی تقریب کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter