338
پنجاب حکومت نے موسمِ سرما کے لیے سرکاری اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق تمام اسکول 27 اکتوبر 2025 سے صبح پونے نو بجے (8:45) کھلا کریں گے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اوقات 15 اپریل 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔
- سنگل شفٹ اسکولوں میں پیر سے جمعرات تک اوقات 8:45 صبح تا 1:30 دوپہر ہوں گے،
جبکہ جمعہ کے روز اسکول 8:45 صبح تا 12:30 دوپہر تک کھلے رہیں گے۔ - ڈبل شفٹ اسکولوں کی پہلی شفٹ 8:45 تا 1:30 اور دوسری شفٹ 1:00 تا 4:00 تک جاری رہے گی۔
جمعہ کے روز صبح کی شفٹ 8:45 تا 12:30 اور دوپہر کی شفٹ 2:00 تا 4:00 مقرر کی گئی ہے۔
اساتذہ کے لیے بھی نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے: پیر تا جمعرات اساتذہ 8:30 صبح تا 2:00 دوپہر تک ڈیوٹی انجام دیں گے، جبکہ جمعہ کو اوقات 8:30 تا 12:30 ہوں گے۔
ڈبل شفٹ اسکولوں میں دوپہر کی شفٹ کے اساتذہ 12:45 تا 4:00 تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ مزید برآں، ہر دوسرے ہفتے کے ہفتہ کو اساتذہ کی تربیتی یا انتظامی سرگرمیاں 9:00 تا 12:00 دوپہر تک منعقد ہوں گی۔
