قبضہ مافیا کا خاتمہ، پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ پراپرٹی آرڈیننس منظور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب حکومت نے پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ ایم موایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت پنجاب کے ہر ضلع میں ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی قائم ہوگی۔

latest urdu news

اس نئے نظام کے مطابق عدالت جانے سے پہلے نجی جائیداد پر قبضے کے مقدمات ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے ذریعے حل ہوں گے۔

آرڈیننس کے تحت ہر قبضہ کیس کا فیصلہ کمیٹی کی جانب سے صرف 90 دن میں کیا جائے گا، جبکہ کمیٹی کے فیصلے کی اپیل ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں قائم خصوصی ٹربیونل میں کی جا سکے گی۔ خصوصی ٹربیونل بھی اپیل کا فیصلہ 90 دن کے اندر کرنے کا پابند ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں عوام کی ملکیت ہتھیانے والوں سے قبضہ چھڑانے کے لیے پیرا فورس کی خدمات استعمال کرنے کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل ریکارڈ اور سوشل میڈیا لائیو سٹریمنگ کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

مریم نواز نے آئمہ کرام کے لیے کے پی منصوبہ کاپی کیا: بیرسٹر سیف

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا، "جس کی ملکیت، اسی کا حق ہے۔ قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کے لیے بند کر دیا گیا ہے، پنجاب میں اب کوئی کسی کی زمین نہیں چھینے گا۔ عام آدمی کے لیے چھوٹی سی جائیداد یا اراضی کل کائنات ہوتی ہے اور مافیا اس پر قبضہ کر لیتا ہے۔”

یہ اقدام صوبے میں جائیداد کی حفاظت اور عام شہری کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک تاریخی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter