ویوز کے لیے فیک نیوز پھیلانے والے قانونی کارروائی کے لیے تیار رہیں: پنجاب پولیس کا انتباہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: پنجاب پولیس نے سوشل میڈیا پر فیک نیوز پھیلانے والے صارفین کے لیے سخت انتباہ جاری کیا ہے۔ پولیس ترجمان نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی فرد یا ادارے کی کردار کشی، جھوٹی خبر، من گھڑت مواد یا اے آئی میمز اور ویڈیوز کو ویور شپ بڑھانے کے لیے استعمال کرنے والے قانون کی گرفت میں آئیں گے اور جرم کا مرتکب شمار ہوں گے۔

latest urdu news

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات کو ری ٹویٹ، فاروڈ یا تشہیر کرنا فیک نیوز پھیلانے کے زمرے میں آتا ہے اور یہ جرم آئین پاکستان کے مطابق قابل دست اندازی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ آئین کا آرٹیکل 19 آزادی اظہار رائے دیتا ہے، مگر عدلیہ، ریاست، ملکی سلامتی اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف جھوٹا مواد یا کردار کشی کی اجازت نہیں دیتا۔

پنجاب پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر کسی بھی من گھڑت یا غیر مصدقہ خبر، پوسٹ، ویڈیو یا اے آئی میمز کی تشہیر سے گریز کریں۔ پولیس نے واضح کیا کہ ایسی سرگرمیوں کی اطلاع ملنے پر قانون فوری حرکت میں آئے گا اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ معلومات کی صداقت کی تصدیق کریں اور ویوز یا شہرت حاصل کرنے کے لیے فیک نیوز کو فروغ دینے کی کوشش نہ کریں۔ پولیس کی یہ انتباہی کارروائی فیک نیوز کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter