پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا نیا نظام نافذ: شناختی کارڈ پر نمبر کی ملکیت، شہریوں کو بڑی سہولت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے نیا ڈیجیٹل نظام نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت گاڑی کی رجسٹریشن براہِ راست مالک کے شناختی کارڈ پر منتقل کی جائے گی۔ اس نظام کا باضابطہ آغاز آج، یکم ستمبر 2025 سے کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

نئے سسٹم کے تحت شہری اب اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل کے رجسٹریشن نمبر کو اپنے پاس رکھ سکیں گے اور اسے اگلی خریدی گئی گاڑی پر منتقل کر سکیں گے۔ پرانے نمبر کے بجائے نئے نمبر کے اجرا پر معمولی فیس لی جائے گی۔

ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کو گاڑی کے چیسز نمبر سے ہٹا کر شناختی کارڈ سے منسلک کیا گیا ہے تاکہ سیکیورٹی خدشات پر قابو پایا جا سکے اور گاڑی کے مکمل ریکارڈ تک مالک کو براہ راست رسائی حاصل ہو۔

فیس کی تفصیل

  • استعمال شدہ گاڑی خریدنے پر نیا نمبر جاری ہوگا
  • موٹر سائیکل پر اضافی فیس: 1,000 روپے
  • گاڑیوں پر انجن کی سی سی کے مطابق فیس: 1,000 سے 6,000 روپے تک

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق شہری اپنے پسندیدہ نمبرز کو دو سال تک اپنے شناختی کارڈ پر بغیر کسی گاڑی کے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ مقررہ مدت کے بعد اگر نمبر کسی گاڑی پر منتقل نہ کیا گیا تو اس کی معیاد ختم تصور ہوگی۔

فائدے

  • من پسند نمبر دوبارہ استعمال کے قابل
  • مہنگے نمبرز کی نئی گاڑی پر منتقلی کی اجازت
  • لاکھوں روپے کی بچت ممکن
  • خرید و فروخت میں شفافیت اور آسانی

پنجاب میں اس جدید نظام کے نفاذ سے نہ صرف شہریوں کو سہولت ملے گی بلکہ گاڑیوں کے ریکارڈ میں شفافیت اور سیکیورٹی میں بھی بہتری آئے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter