پنجاب میں مون سون بارشوں کا 11 واں اسپیل کل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 16 سے 19 ستمبر کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اس اسپیل کے تحت راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ نارووال، حافظ آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارش کی صورت حال بننے کا امکان ہے۔
پنجاب میں مون سون کے 10ویں اسپیل کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 18 اور 19 ستمبر کو راولپنڈی، مری اور گلیات کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، جبکہ بڑے شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی پایا جاتا ہے، جس سے احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہے۔