آٹے کی قیمتوں پر پنجاب حکومت اور فلور ملز مالکان میں معاملات طے پاگئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: پنجاب میں آٹے کے بحران پر قابو پانے کی کوششیں رنگ لے آئیں، حکومت پنجاب اور فلور ملز مالکان کے درمیان قیمتوں کے تعین پر معاملات طے پا گئے۔

ذرائع کے مطابق، فلور ملز مالکان نے محدود مقدار میں آٹے کی سپلائی دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ اس معاہدے کے بعد پنجاب بھر کی تقریباً 800 فلور ملز آج (پیر) سے دوبارہ کام شروع کر دیں گی۔

latest urdu news

معاہدے کے تحت، فلور ملز 10 اور 20 کلو آٹے کے تھیلے سرکاری نرخوں پر مارکیٹ میں دستیاب کرائیں گی، جس سے عوام کو ریلیف ملنے کی امید ہے۔

حکومت پنجاب نے اس کے بدلے فلور ملز کو ماہانہ ایک لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے تاکہ سپلائی میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔

دوسری جانب، ذرائع کا کہنا ہے کہ دو بڑی ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی میدان میں آگئی ہیں۔ انہوں نے 25 لاکھ بوری گندم 3 ہزار روپے فی من کے حساب سے فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندے آج ڈی جی فوڈ سے ملاقات کریں گے جس میں گندم کی مقدار اور فراہمی کے طریقۂ کار کو حتمی شکل دی جائے گی۔

یہ پیشرفت آٹے کی قلت اور مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری قرار دی جا رہی ہے، جو گزشتہ کئی دنوں سے آٹا مہنگا ہونے اور مارکیٹ میں دستیابی کی شکایات کر رہے تھے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter