اگر ڈیم بناتے تو سیلاب سے بچ جاتے، سستی بجلی بھی میسر ہوتی: گورنر پنجاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ملک میں ڈیمز کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے، اگر ماضی میں ڈیمز بنائے جاتے تو آج سیلابی تباہ کاریوں سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ سستی بجلی بھی میسر ہوتی۔

لاہور میں دریائے راوی کے کنارے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم ڈیمز تعمیر نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ڈیمز زیرتعمیر ہیں جبکہ مزید چھوٹے ڈیمز بھی بنائے جا رہے ہیں، تاہم ڈیمز کی تعمیر کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات ناگزیر ہیں۔

latest urdu news

سردار سلیم حیدر خان نے زور دیا کہ ملک بھر میں ڈیمز کی تعمیر کے لیے بجٹ میں کٹوتی کر کے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز مختص کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری نااہلی ہے کہ ہم نے اب تک اس اہم مسئلے پر سنجیدگی نہیں دکھائی۔

سیلابی صورتحال پر بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ اگر جسڑ کے مقام پر کوئی ریلیف کیمپ قائم نہیں کیا گیا تو اس پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیلابی صورتحال 30 سال بعد پیدا ہوئی ہے، تمام ادارے الرٹ ہیں اور وزیراعظم کے اقدامات کو عوام کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter