وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے "اپنی چھت، اپنا گھر” اسکیم کا دائرہ کار وسیع کر کے جوائنٹ فیملیز تک بڑھا دیا ہے۔
توسیعی منصوبے کے تحت پنجاب کی جوائنٹ فیملیز کو گھر کی توسیع کے لیے اسکیم کے تحت بلاسود اور آسان اقساط پر قرض فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے گھروں کی توسیع کے بلاسود قرضے کے اجرا کی بھی منظوری دے دی۔
اسکیم کے تحت جون 2026 تک ایک لاکھ 60 ہزار نئے گھر بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ جن افراد کے پاس زمین نہیں ہے، انہیں زمین بھی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ گھر تعمیر کر سکیں۔
اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ:روزانہ 290 گھر بن رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
پہلے مرحلے میں 1,534 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی منظوری دی گئی، جس میں جہلم میں 194، قصور میں 129، فیصل آباد میں 84 اور لودھراں میں 59 پلاٹ قرعہ اندازی کے ذریعے دیے جائیں گے۔
