پنجاب حکومت کی پاسکو سے بڑی خریداری، 7 لاکھ ٹن گندم حاصل کر لی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پاسکو سے 7 لاکھ ٹن گندم خرید لی ہے، جس میں سے 3 لاکھ میٹرک ٹن کی پہلی کھیپ صوبے کو موصول ہو چکی ہے۔ حکام کے مطابق باقی گندم بھی مرحلہ وار فراہم کی جا رہی ہے۔

latest urdu news

ڈائریکٹر جنرل فوڈ امجد حفیظ نے بتایا کہ 10 اپریل تک پنجاب کو تقریباً 7 لاکھ ٹن گندم کی کمی کا سامنا تھا۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے محکمہ زراعت نے گندم درآمد کرنے کے بجائے پاسکو سے خریداری کی تجویز دی، جس پر عمل درآمد کیا گیا۔

ان کے مطابق پاسکو کی جانب سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی پہلی کھیپ پنجاب کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ مزید 4 لاکھ میٹرک ٹن گندم بھی جاری کر دی گئی ہے، جو جلد صوبے کے ذخائر میں شامل ہو جائے گی۔

گندم کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ، آٹے کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

گندم سپلائی کی حکمت عملی کے تحت فلور ملز کو مرحلہ وار گندم فراہم کی جا رہی ہے۔ سبسڈی پر دی جانے والی گندم کی یومیہ فراہمی 15 ہزار میٹرک ٹن سے بڑھا کر 20 ہزار میٹرک ٹن کر دی گئی ہے تاکہ آٹے کی دستیابی بہتر بنائی جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کے نتیجے میں آئندہ دنوں میں اوپن مارکیٹ میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے، جس سے عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter