کفایت شعاری پالیسی؛ پنجاب حکومت نے 100 نئی گاڑیوں کی خریداری روک دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: عالمی توانائی بحران کے پیشِ نظر پنجاب حکومت نے کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت مختلف محکموں کے لیے 100 نئی گاڑیوں کی خریداری روک دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نہ تو نئی گاڑیوں کا آرڈر جاری کیا گیا اور نہ ہی ادائیگی کی گئی۔

latest urdu news

پنجاب حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث کئی منصوبے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اسی لیے موجودہ پالیسی کے تحت دو بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری بھی روک دی گئی ہے۔

کفایت شعاری پالیسیوں سے عوام کو 129 ارب روپے کا ریلیف ملا: شہباز شریف

محکموں کو گاڑیوں کی ضرورت ہے تاہم فی الحال پرانی گاڑیاں ہی استعمال کی جائیں گی۔ آئندہ خریدی جانے والی گاڑیاں ہائبرڈ یا الیکٹرانک ہوں گی تاکہ توانائی کی بچت کو یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter