5
پنجاب حکومت نے صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے تناظر میں پیش کی گئی سفارشات کے بعد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق توانائی کی بچت کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر اتفاق نہیں ہو سکا، تاہم حکومت نے متبادل اقدامات اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید برآں، کفایت شعاری کمیٹی کا اگلا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، جس میں پہلے اجلاس کے فیصلوں کی رپورٹ پیش کی جائے گی اور مزید اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔
سندھ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر غور، ایندھن بچانے کے اقدامات تیز
حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلے عوامی سہولیات کو متاثر کیے بغیر توانائی کی بچت کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
