پنجاب میں سیلاب سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ سیلاب میں پھنسے تمام افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے، سیالکوٹ میں 11 سال کا بارش کا ریکارڈ ٹوٹا، مختلف اضلاع میں فوج طلب۔

لاہور، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبے میں سیلاب کے باوجود کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ سیلاب میں پھنسے افراد کو بروقت ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

latest urdu news

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں 11 سال کا بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا اور شہر مکمل طور پر پانی میں ڈوبا ہوا تھا، تاہم چند گھنٹوں میں نکاسی آب مکمل کرلیا گیا۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج کو طلب کیا گیا ہے اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے ریلیف اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دریائے راوی میں 38 سال بعد سیلاب آیا ہے جس کے نتیجے میں قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن کے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter