پنجاب میں سیلاب سے 30 افراد جاں بحق، 15 لاکھ سے زائد متاثر: مریم اورنگزیب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں اب تک 30 افراد جاں بحق اور 15 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں، تاہم حکومت کے بروقت اقدامات سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان سے بچا گیا ہے۔

وزیر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تین بڑے دریاؤں کے سیلابی ریلوں کے باعث 2 ہزار 38 موضع جات متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود گرینڈ ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہی ہیں اور تمام متعلقہ ادارے ایک ٹیم کی صورت میں متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں۔

latest urdu news

مریم اورنگزیب کے مطابق اب تک 4 لاکھ 81 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں 511 ریلیف کیمپس اور 351 میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جہاں 6 ہزار 373 متاثرین کو رہائش اور بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

سیلاب سے متاثرہ مویشیوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ 4 لاکھ 5 ہزار سے زائد مویشی بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیے جا چکے ہیں اور ان کے علاج کے لیے 321 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ ریسکیو مشن میں 808 کشتیوں کو شامل کر کے آپریشن کی رفتار مزید تیز کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اب ایک سنجیدہ خطرہ بن چکی ہے اور حالیہ تباہی اس کا ثبوت ہے۔ بحالی کے بعد تجاوزات کے خاتمے کا آپریشن کیا جائے گا، اور آئندہ کے لیے جدید وارننگ سسٹمز متعارف کرائے جائیں گے تاکہ عوام کو بروقت خطرے سے آگاہ کیا جا سکے۔

پانی کی غیر متوقع مقدار آئی، لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا: مریم نواز

صوبائی وزیر نے یہ بھی اعلان کیا کہ حالیہ تجربات کی روشنی میں ایک جامع حکمت عملی مرتب کی جائے گی تاکہ مستقبل میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter