پنجاب کو سپر فلڈ کا سامنا، بروقت اقدامات سے لاکھوں جانیں محفوظ: وزیراعلیٰ مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبہ اس وقت سپر فلڈ جیسی غیر معمولی صورتحال سے گزر رہا ہے، تاہم بروقت اور مؤثر حکومتی اقدامات کی بدولت ہزاروں انسانی جانیں محفوظ بنائی جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا انخلا اور ریسکیو آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں ڈھائی لاکھ افراد کو سیلاب سے پہلے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا، جبکہ 9 لاکھ سے زائد متاثرہ افراد کو سیلابی ریلوں سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ نے کہا کہ انتظامیہ اور تمام اداروں کی منظم کاوشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی سے بچا گیا۔

مریم نواز شریف نے ریسکیو 1122 کو ریلیف آپریشن میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہیلتھ کیمپس میں ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی بیماریوں کے علاج کے لیے مناسب طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور خواتین کے لیے سینیٹری کٹس کی دستیابی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کلینک آن ویل، فیلڈ اسپتالوں اور مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ یونٹس کی سروسز مزید تیز کرنے کی ہدایت دی۔

پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال، 5 ستمبر تک راوی، ستلج اور چناب میں شدید خطرہ

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیلاب متاثرین ہمارے مہمان ہیں، ان کے لیے کھانے پینے اور رہائش کے انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کو ہدایت دی کہ اضلاع میں فوری طور پر ٹینٹ اور دیگر ضروری سامان پہنچایا جائے اور ممکنہ حالات کے پیش نظر بھرپور بیک اپ تیاریاں کی جائیں۔ مریم نواز شریف نے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر اداروں کو ہر وقت مکمل الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter