لاہور: Maryam Nawaz کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دے دی گئی، جسے صوبے میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق اٹک، بھکر، حافظ آباد، خانیوال، لیہ، شیخوپورہ، Gujranwala، Sialkot، Mandi Bahauddin اور Okara میں مرحلہ وار الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو جدید اور سستی سفری سہولیات میسر آ سکیں۔
اجلاس میں Gujranwala اور Faisalabad میں ماس ٹرانزٹ سسٹم منصوبوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ وزیراعلیٰ نے تحصیل سطح پر 1500 الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے جامع پلان طلب کر لیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہر ڈویژن میں الیکٹرک بسوں کے لیے خصوصی ڈپو قائم کیے جائیں گے، جبکہ بسوں کی مرحلہ وار آمد کا شیڈول بھی پیش کیا گیا۔ حکام کے مطابق رواں ماہ 100، مئی کے وسط تک 350 اور جون کے اختتام تک مزید 264 بسیں پنجاب پہنچ جائیں گی۔
راجن پور: مریم نواز نے گرین الیکٹرک بس منصوبے کا افتتاح کر دیا
مزید برآں، فری ٹرانسپورٹ پروگرام کے تحت 21 روٹس پر ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو سہولت فراہم کی جا چکی ہے، جبکہ ہزاروں بس ٹرپس مکمل کیے گئے ہیں۔
اجلاس میں ای ٹیکسی اسکیم پر پیشرفت رپورٹ بھی پیش کی گئی، جس کے تحت مئی اور جون میں سینکڑوں الیکٹرک ٹیکسیاں متعارف کروائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ میٹرو بس اسٹیشنز کی مرمت اور نئے ڈیزائن کی منظوری دی گئی، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے ای بائیک منصوبے کی بھی منظوری دے دی گئی۔
