بارشی صورتحال و سیلاب: محکمہ تعلیم پنجاب کی اہم ہدایات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پنجاب بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث محکمہ تعلیم نے صوبے کے تمام سرکاری اسکولوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے فوری اقدامات کا حکم دے دیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز (DEAs) کو ہدایت کی گئی ہے کہ افسران ذاتی طور پر اسکولوں کے دورے کریں اور بارشوں و سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیں۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق اسکولوں کی عمارتوں، کلاس رومز، فرنیچر اور دیگر تعلیمی سہولیات کو پہنچنے والے نقصان کی رپورٹ فوری طور پر مرتب کر کے محکمہ کو ارسال کی جائے گی۔

محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے سی ای اوز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات تعلیمی عمل کو جاری رکھنے اور متاثرہ اسکولوں کی بحالی کے لیے فوری لائحہ عمل ترتیب دینے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter