پنجاب کے قرضوں میں کمی، مجموعی واجبات 1691 ارب روپے تک محدود ہوگئیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کے مالیاتی امور سے متعلق سامنے آنے والی نئی دستاویزات کے مطابق صوبے کے مجموعی قرضوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب اس وقت ملکی اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا مجموعی طور پر 1691 ارب روپے کا مقروض ہے۔

latest urdu news

دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جون 2025 میں صوبے کے قرضوں کا حجم 1757 ارب روپے تھا، تاہم مالی نظم و ضبط اور قرضوں کے انتظام کے باعث مارچ 2026 تک یہ رقم تقریباً 66 ارب روپے کم ہو کر 1691 ارب روپے رہ گئی۔ صرف دسمبر سے مارچ کے دوران قرضوں میں 13.2 ارب روپے کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے مجموعی قرضوں کا بڑا حصہ بین الاقوامی ترقیاتی مالیاتی اداروں سے حاصل کیا گیا ہے، جو کل قرضوں کا 42 فیصد بنتا ہے۔ اس کے علاوہ 20 فیصد قرضہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے جبکہ 18 فیصد قرضہ چین سے حاصل کیا گیا۔

پنجاب بجٹ 2026-27: نئے ٹیکسوں سے گریز، عوامی ریلیف اور ترقیاتی منصوبوں پر توجہ متوقع

محکمہ خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ قرضوں کے حجم میں کمی کا رجحان برقرار ہے اور حکومت کو توقع ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک واجبات میں مزید کمی آئے گی۔ حکام کے مطابق مالی استحکام اور بہتر قرضہ مینجمنٹ پالیسیوں کے ذریعے صوبے کی معاشی صورتحال کو مزید مضبوط بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter