پنجاب میں بسنت کی مشروط بحالی پر غور، محفوظ انداز میں جشن منانے کی تجویز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں بسنت کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ہے، صوبائی حکومت نے محفوظ اور کنٹرولڈ بسنت کے انعقاد کے امکانات پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب میں ایک اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس کی صدارت سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کی۔

latest urdu news

اجلاس میں تجویز دی گئی کہ جشنِ بہاراں کے دوران مخصوص دنوں میں منتخب علاقوں میں بسنت کی ثقافتی سرگرمی کے طور پر مشروط اجازت دی جا سکتی ہے، مگر اس کے لیے ڈپٹی کمشنر سے این او سی حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ پتنگ بازی کی اجازت صرف محفوظ احاطوں یا چھتوں تک محدود ہوگی، اور مالک کو حفاظتی اقدامات کا حلف نامہ دینا ہوگا۔

مزید اہم نکات یہ طے پائے:

  • دھاتی ڈور یا مانجھا کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔
  • پتنگ فروش اور ساز افراد کو رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگا۔
  • خلاف ورزی پر سخت سزائیں، بشمول قید اور جرمانے، دی جا سکیں گی۔
  • بغیر اجازت پتنگ بازی یا فروخت پر بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

نمائندہ سول سوسائٹی نے بسنت کی بحالی کو روزگار کے مواقع اور سیاحت کے فروغ کے لیے مثبت قدم قرار دیا۔ جبکہ والڈ سٹی اتھارٹی کو ہدایت کی گئی کہ وہ عوامی رائے جاننے کے لیے سروے کرے۔

حکومت نے بسنت پر لگائی گئی پابندی کو ختم کرنے پر غور شروع کر دیا

حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ بسنت کی کھلے عام اجازت نہیں دی جا سکتی، لیکن کنٹرولڈ ماحول میں اس کی جزوی بحالی پر سنجیدگی سے مشاورت جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter