وزیراعلیٰ پنجاب کا ستھرا پنجاب ورکرز کو پوری تنخواہ نہ ملنے پر نوٹس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب ورکرز کو کم تنخواہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ دے دی، آئندہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب پروگرام کے ورکرز کو مکمل تنخواہ نہ ملنے کی شکایات پر سخت نوٹس لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق مختلف شہروں میں صفائی کے ورکرز کو کم از کم تنخواہ نہ ملنے کی شکایت پر وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری ایکشن لینے کے احکامات دیے۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ نے کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ ورکرز کو کم از کم تنخواہ کی مکمل ادائیگی ہر حال میں یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور طبقے کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی ناقابلِ برداشت ہے اور ان کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مریم نواز شریف نے محکمہ بلدیات اور متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ آئندہ کسی بھی شہر یا مقام پر ورکرز کو کم تنخواہ ملنے کی شکایت سامنے آئی تو متعلقہ کنٹریکٹرز کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق وزیراعلیٰ کا یہ اقدام نہ صرف مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم ہے بلکہ حکومتی سطح پر شفافیت اور انصاف کی پالیسی کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ عوامی حلقوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس فیصلے کے بعد ورکرز کو ان کی محنت کے مطابق حق ملے گا اور صفائی کے نظام میں مزید بہتری آئے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter