پنجاب میں 8 ماہ کے دوران کتنے بچے زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیے گئے؟ اعدادوشمارسامنے آگئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں برس کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران پنجاب کے 11 اضلاع میں 16 بچوں اور بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

latest urdu news

پولیس ریکارڈ کے مطابق فیصل آباد میں سب سے زیادہ 3 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، جبکہ بہاولپور، خانیوال اور سرگودھا میں 2،2 واقعات رپورٹ ہوئے، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں بھی ایک، ایک بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق واقعات میں ملوث 20 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا، تاہم اب تک صرف 11 مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع کرائے جاسکے ہیں، پولیس کے مطابق 4 کیسز میں ملزمان سے تاحال تفتیش جاری ہے۔

جیکب آباد: ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکاروں پر بچی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter