پنجاب میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں 8 خطرناک گینگز کا خاتمہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ (CCD) کی کارروائیوں کے دوران 8 خطرناک گینگز کا مبینہ طور پر خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ان کارروائیوں میں کئی سنگین مقدمات میں ملوث گروہوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں ڈکیتی، اغوا، اور قتل جیسے جرائم میں ملوث افراد شامل تھے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق ان کامیاب کارروائیوں پر 8 مختلف شہروں کی سی سی ڈی ٹیموں کے لیے 4 کروڑ 75 لاکھ روپے نقد انعامات کی سفارش کی گئی ہے۔

سب سے بڑا انعام فیصل آباد کے شاہ گینگ کے خاتمے پر تجویز کیا گیا ہے، جس کے لیے 1 کروڑ 50 لاکھ روپے دینے کی سفارش کی گئی۔

اسی طرح ملتان میں وسیم کلہاڑا گینگ کے صفائے پر 80 لاکھ روپے انعام دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

مزید کارروائیوں میں ساہیوال کے لوری گینگ کے خلاف آپریشن پر 50 لاکھ روپے، لاہور گینگ ریپ کے ملزمان کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت پر 50
لاکھ روپے، اور حافظ آباد گینگ ریپ کے ملزمان کے خاتمے پر بھی 50 لاکھ روپے انعام تجویز کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں راولپنڈی کے جھاکا گینگ کے خلاف کامیاب آپریشن پر 45 لاکھ روپے، سیالکوٹ کے بلال عرف بھالو گینگ کے خاتمے پر 25 لاکھ روپے، اور گوجرانوالہ کے بادام گل گینگ کے خاتمے پر بھی 25 لاکھ روپے نقد انعام دینے کی سفارش سامنے آئی ہے۔

حکام کے مطابق یہ تمام سفارشات حتمی منظوری کے لیے متعلقہ محکموں کو بھیج دی گئی ہیں، جب کہ CCD کی ٹیموں کو ان کی “غیر معمولی کارکردگی” پر سراہا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter