پنجاب میں بسنت سے قبل پتنگ سازوں اور ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن کا نیا نظام نافذ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے بسنت کے تہوار سے قبل پتنگ بازی کے انتظامات کو منظم اور محفوظ بنانے کے لیے نئے ضابطہ کار کا آغاز کر دیا ہے۔ اب تمام پتنگ اور ڈور بنانے والے، فروخت کنندگان اور کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز سرکاری طور پر رجسٹر ہونا لازمی ہوں گے۔ اس اقدام کا مقصد بسنت کے دوران حادثات اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔

latest urdu news

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پتنگ اور ڈور کی تیاری، خرید و فروخت کے لیے مخصوص فارم متعارف کروائے گئے ہیں۔ فارم اے میں پتنگ ساز یا ڈور بنانے والے اپنی تفصیلات جمع کرائیں گے، جبکہ تصدیق شدہ افراد کو فارم بی کے ساتھ سرکاری سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن فارم سی اور فارم ڈی کے ذریعے ہوگی، جس میں ان کے ارکان، سرگرمیاں اور انتظامی ڈھانچے کی مکمل معلومات فراہم کرنا ضروری ہوگا۔

نئے ضابطہ کار کے مطابق پتنگ اور ڈور کے سائز، معیار اور مواد کے حوالے سے سخت معیار طے کیا گیا ہے۔ دھات یا کیمیکل سے بنی غیر معیاری ڈور کی تیاری اور فروخت پر مکمل پابندی ہوگی۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ صرف رجسٹرڈ ایسوسی ایشنز بسنت کے انتظامات میں ضلعی انتظامیہ، خصوصاً ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں مدد کر سکیں گی۔

لاہور میں محدود سطح پر بسنت منانے کی اجازت دینے کی تجویز

محکمہ داخلہ نے بتایا کہ یہ ضابطہ کار بسنت کے پہلے مرحلے کو مکمل کرنے کے بعد فعال ہوگا، جبکہ مستقبل میں اضافی مراحل پر بھی کام جاری رہے گا تاکہ تہوار منظم اور محفوظ طریقے سے منایا جا سکے۔ خلاف ورزی کرنے والے افراد یا ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن منسوخ ہونے کے ساتھ قانونی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

اس نئے نظام سے نہ صرف بسنت کے دوران عوام کی حفاظت ممکن ہوگی بلکہ پتنگ بازی کی سرگرمیاں بھی قانونی اور منظم انداز میں سرانجام دی جائیں گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات بسنت کو ایک محفوظ اور خوشگوار تہوار بنانے کے لیے ناگزیر ہیں، تاکہ ہر شہری اس روایت کا لطف اٹھا سکے بغیر کسی خطرے کے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter