پنجاب میں تعلیمی اداروں میں طلبہ کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی نافذ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

جاری کردہ ہدایات کے مطابق پابندی کا اطلاق صوبے بھر کے تمام اسکولوں پر ہوگا۔ محکمہ نے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو فوری طور پر احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

latest urdu news

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسکول انتظامیہ طلبہ کو موبائل فون استعمال سے روکنے کے ساتھ ساتھ انہیں ہم نصابی اور شخصیت سازی کی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی ترغیب دے۔ اس اقدام کا مقصد بچوں کی تعلیمی توجہ میں اضافہ اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

یہ فیصلہ پنجاب اسمبلی میں منظور کی گئی ایک قرارداد کے بعد لیا گیا ہے، جس میں اسکولوں میں موبائل فون کی وجہ سے پیدا ہونے والے منفی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter