پنجاب میں سخت کفایت شعاری پالیسی نافذ، کاروباری اوقات اور سرکاری اخراجات محدود

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz کی ہدایت پر صوبے بھر میں کفایت شعاری اقدامات کا باقاعدہ نفاذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت کاروباری اوقات اور سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔

latest urdu news

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے، جبکہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے تک کاروبار محدود رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مزید برآں سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 50 فیصد کمی کر دی گئی ہے، جبکہ نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکومتی امور میں سادگی لانے کے لیے سرکاری اجلاسوں کو آن لائن پلیٹ فارمز پر منتقل کرنے کی بھی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افسران کے پروٹوکول اور سکیورٹی گاڑیوں کو محدود کیا جائے گا، جبکہ سرکاری سطح پر عشائیوں پر پابندی ہوگی، البتہ غیر ملکی وفود کو اس سے استثنیٰ حاصل رہے گا۔

کفایت شعاری پالیسی؛ پنجاب حکومت نے 100 نئی گاڑیوں کی خریداری روک دی

مزید یہ کہ سرکاری دفاتر کے اوقات کار کو بھی محدود کرتے ہوئے ہفتے میں چار دن کام کرنے کی پالیسی اپنائی جا رہی ہے تاکہ اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔

دوسری جانب تاجر برادری نے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ صبح کے اوقات میں گاہک کم ہوتے ہیں جبکہ کاروباری حالات پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں۔ تاہم لاہور چیمبر کے صدر نے اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ تاجر برادری کو حکومتی فیصلے پر عملدرآمد کے لیے آمادہ کیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter