انتخابی عمل کا بائیکاٹ اپوزیشن کا سیاسی فیصلہ ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا انتخابی عمل کا بائیکاٹ کرنا ان کا سیاسی فیصلہ اور صوابدید ہے، تاہم چونکہ اپوزیشن نے اپنے امیدوار الیکشن کمیشن سے ریٹائر نہیں کیے، اس لیے انتخابی عمل کرانا ضروری ہوگیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سپیکر نے کہا کہ وہ سیاسی عمل کے حامی ہیں اور بائیکاٹ جیسے اقدامات عوامی نمائندگی اور ان کے حقوق سے دوری کا باعث بنتے ہیں۔

latest urdu news

ملک محمد احمد خان نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ساتھ ہونے والے سلوک پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف سے اتنا انتقام کسی اور سیاسی رہنما کے ساتھ نہیں لیا گیا، ن لیگ کے رہنماؤں پر ناجائز مقدمات بنائے گئے اور ان کے گھر بھی جلائے گئے۔

انہوں نے 9 مئی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست پر حملے ہوئے، کور کمانڈر اور رانا ثناء اللہ کے گھروں پر بھی حملے کیے گئے، جو ایک خطرناک رجحان ہے اور اس کی سخت مذمت ہونی چاہیے۔

سپیکر نے حالیہ واقعے میں پنجاب اسمبلی کی رکن علیمہ خان پر انڈا پھینکے جانے کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس قسم کی ذاتی حملے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہیں اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter