پنجاب بھر میں نویں جماعت کے نتائج کا اعلان، طلبہ رزلٹ آن لائن چیک کرسکتے ہیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ طلبہ و طالبات اپنے نتائج بورڈز کی ویب سائٹس یا ایس ایم ایس سروس کے ذریعے چیک کر سکتے ہیں۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق، نتائج کے اعلان کے ساتھ ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے تقریبات کے انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا ہے تاکہ ان کی تعلیمی کاوشوں کو سراہا جا سکے۔ لاہور بورڈ کے تحت اس سال 3 لاکھ 14 ہزار سے زائد طلبہ نے نویں جماعت کے امتحانات میں شرکت کی۔

پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز کے طلبا و طالبات کے لیے متعلقہ ویب سائٹس کے لنکس درج ذیل ہیں جہاں سے رزلٹ بآسانی چیک کیا جا سکتا ہے:

ساہیوال، سرگودھا، ڈی جی خان کے طلبہ بھی اپنے اپنے بورڈز کی ویب سائٹس سے نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید معلومات یا نتائج کے حوالے سے شکایات کے لیے طلبہ متعلقہ بورڈز کے کنٹرولرز امتحانات یا ہیلپ لائنز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter