پنجاب میں یومِ آزادی کی تیاریوں کو حتمی شکل، مریم نواز معرکۂ حق پارک کا افتتاح کریں گی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 14 اگست کو وزیرِ اعلیٰ مریم نواز معرکۂ حق پارک اور میوزیم کی نقاب کشائی کریں گی، پنجاب بھر میں جشنِ آزادی تاریخی انداز میں منانے کی تیاریاں مکمل۔

لاہور، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قوم اس بار یومِ آزادی تاریخی جوش و جذبے سے منائے گی۔

latest urdu news

جشنِ آزادی کی تیاریوں سے متعلق بیان میں انہوں نے بتایا کہ 14 اگست کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز معرکۂ حق پارک اور میوزیم کا افتتاح کریں گی۔ مریم نواز نے ہدایت دی ہے کہ جشنِ آزادی کو مثالی انداز میں منایا جائے، جس کے لیے صوبے بھر میں تقریبات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق اضلاع کے درمیان خوبصورت چراغاں اور آزادی فلوٹس کے مقابلے ہوں گے، سب سے بہترین فلوٹ، چراغاں اور خوبصورتی سے سجائے گئے بازار کو انعامات دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈویژن، اضلاع اور تحصیل کی سطح پر تیاریوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے، نوجوانوں اور بچوں کا جوش و خروش قابلِ تحسین ہے، جبکہ تعلیمی اداروں اور شہری تنظیموں کو تقریبات کے انعقاد کے لیے مکمل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

سینئر وزیر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور تمام ادارے 14 اگست کی تیاریوں میں باہمی اشتراک سے خدمات انجام دے رہے ہیں، اور آزادی کا تحفظ، جشن کو مزید پرجوش بنا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter