تحریک انصاف کا 7 نومبر کو کوئٹہ میں جلسے کا اعلان، اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کا ارادہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 7 نومبر 2025 کو کوئٹہ کے ہاکی گراؤنڈ میں بڑا جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بات کا اعلان پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ جلسے کے انعقاد کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور عدالتوں سے باقاعدہ اجازت حاصل کی جائے گی۔ داؤد شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال، خاص طور پر بلوچستان میں، باعثِ تشویش ہے اور پارٹی کارکنوں کو دہشتگردی کے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ "ملک میں سیاسی آزادی کا گلا گھونٹا جا رہا ہے، لیکن ہم آئینی اور قانونی حدود میں رہتے ہوئے اپنا پیغام عوام تک پہنچائیں گے۔”

تحریک انصاف کی جانب سے اس جلسے کو عوامی رابطہ مہم کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد صوبے میں پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کو فعال بنانا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter