لاہور ہائی کورٹ نے ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے ان کی رہائی پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض مشروط کر دی۔
جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کی، جہاں صنم جاوید کی طرف سے وکیل میاں علی اشفاق پیش ہوئے۔ مقدمہ ایف آئی اے لاہور کی جانب سے درج کیا گیا تھا، جس میں الزام تھا کہ صنم جاوید نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کیا۔
درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی تھی کہ صنم جاوید کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیل عدالت میں پیش کی جائے تاکہ قانونی عمل شفاف انداز میں آگے بڑھ سکے۔
عدالت کے اس فیصلے کے بعد صنم جاوید کی رہائی کی راہ ہموار ہو گئی ہے، جسے پی ٹی آئی کے حلقوں میں ایک اہم قانونی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔