پی ٹی آئی سینٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کرے گی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف مزاحمت اور احتجاج کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں عون عباس بپی، اعظم سواتی، فلک ناز چترالی اور فوزیہ ارشد شریک ہوئے جبکہ بیرسٹر علی ظفر اڈیالا جیل میں ملاقات کے باعث اجلاس میں شامل نہیں ہو سکے۔

latest urdu news

اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم کے علاوہ این ایف سی ایوارڈ اور اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ پی ٹی آئی کے ارکان نے فیصلہ کیا کہ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے موقع پر سینیٹ میں احتجاج کیا جائے گا، اور اپوزیشن بینچز کی تعداد پر بھی سوالات اٹھائے جائیں گے۔

27 ویں آئینی ترمیمی بل 7 نومبر کو سینیٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا

ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے اپوزیشن بینچ پر ہونے کے باوجود وزارتیں حاصل کرنے پر بھی سینیٹ میں سوالات اٹھائے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیمی بل 7 نومبر کو سینیٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter