تحریک انصاف کا ضمنی انتخابات سنی اتحاد کونسل کے ٹکٹ پر لڑنے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حالیہ ضمنی انتخابات سنی اتحاد کونسل کے ٹکٹ پر لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ تمام امیدوار سنی اتحاد کونسل کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ پارٹی قیادت کی ہدایت کے تحت کیا گیا ہے۔

latest urdu news

اس سے قبل تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے معاملے کو سیاسی کمیٹی کے سپرد کیا تھا، جس نے مکمل مشاورت کے بعد فیصلے کیے۔

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ضمنی الیکشن مل کر لڑنے کا فیصلہ

فی الحال پی ٹی آئی نے دو امیدواروں کا اعلان کیا ہے: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی-87 سے مُنزا فاطمہ اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-66 سے عین احمد تحریک انصاف کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔ باقی نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان جلد متوقع ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter