پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر پنجاب کے لیے پانچ نام عمران خان کو بھیجے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے لیے پانچ امیدواروں کے نام ارسال کر دیے گئے ہیں، جن میں سے ایک منتخب کیا جائے گا۔

لاہور، پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کے لیے امیدواروں کی فہرست بانی چیئرمین عمران خان کو بھیج دی ہے۔ پارٹی کی سیاسی کمیٹی نے پانچ ناموں پر اتفاق کیا ہے، جن میں معین ریاض قریشی، علی امتیاز وڑائچ، اعجاز شفیع، شیخ امتیاز اور رانا شہباز شامل ہیں۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق عمران خان ان پانچ ناموں میں سے ایک کو فائنل کریں گے اور پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس سے قبل پی ٹی آئی کو اپنا اپوزیشن لیڈر نامزد کرنا ہوگا۔ کمیٹی نے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی کو نمبر گیم میں سب سے آگے قرار دیا ہے کیونکہ انہیں پارلیمانی پارٹی اور متعدد ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہے۔

سیاسی کمیٹی نے سابق اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر سے بھی مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نامزدگی کے عمل کو زیادہ مضبوط بنایا جا سکے۔ دیگر امیدواروں میں رانا شہباز، اعجاز شفیع اور علی امتیاز وڑائچ کے نام بھی شامل ہیں۔ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی رسمی تقرری کرائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter